تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ،2 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے دوفلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا، اکتوبر سے جاری اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک ایک سو تیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں، تشدد کے تازہ واقعہ میں نابلس کے نزدیک واقع گاؤں حوارا میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں داغ کر دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہید نوجوان آپس میں رشتے دار تھے اور ان کی عمریں سترہ اور تییس سال تھیں۔

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید بستیاں قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جس کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔

اکتوبر سےاسرائیل کی جانب سےفلسطینیوں کیخلاف تشددکی لہر میں اب تک ایک سو تیس سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -