تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسرائیلی فورسز نے اہم فلسطینی شخصیت کو گرفتار کرلیا

بیت المقدس : اسرائیلی فورسز القدس اسلامی وقوف ڈائریکٹریٹ کے نائب سربراہ شیخ نجیہ بقراط کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں پر صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آئے روز اسرائیلی فورسز فلسطینی شہریوں کا قتل عام کرتی رہتی ہیں یا انہیں گرفتار کرکے کئی کئی برس کےلیے جیلوں میں منتقل کردیتی ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے حال ہی میں القدس اسلامی وقوف ڈائریکٹریٹ کے نائب سربراہ شیخ نجیہ بقراط کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا ہے۔

ظلم و بربریت کی علمبردار صیہونی فورسز نے شیخ بقراط کو مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ سے باہر نکلتے ہوئے گرفتار کیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں 4 نومبر کو بھی اسرائیلی پولیس نے گرفتار کرکے چھ ماہ کےلیے مسجد اقصیٰ سے دور رہنے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم شیخ نے چھ ماہ کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی مسجد اقصیٰ کا رخ کیا جس پر اسرائیلیوں نے انہیں حراست میں لےلیا۔

Comments

- Advertisement -