تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسرائیلی فورسز کا نہتے فلسطینیوں پر حملہ، متعدد زخمی

یروشلم : اسرائیلی فورسز نے ایک مرتبہ پھر نہتے فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا، صیہونی فورسز کے حملے میں احتجاج کرنے والے متعدد نہتے فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ فلسطین میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں بعد نماز جمعہ نہتے فلسطینیوں نے پُر امن ریلی نکالی تو صیہونی فورسز نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔

فلسطینیوں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی شدت پسندوں کی جانب سے منعقد کیے گئے مارچ میں اسلام اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی اور توہین کے جواب احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

حریت کے علمبردار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں جمع ہوکر دمشق گیٹ کی طرف ریلی کا آغاز کیا تو بیت المقدس کے باب السلسلہ کے راستے میں ہی اسرائیلی فورسز آنسو گیس اور پلیٹ گنوں کے ساتھ مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔

آنسو گیس ، پیلٹ گن اورسنٹن گرنیڈز کے استعمال کے باعث متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرے میں شرکت کرنے والے دس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسطینی نوجوان کے ہاں بیٹی کی ولادت

واضح رہے کہ تین روز قبل اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالا، اُسی رات اسرائیلی فورسز نے حماس کے ساتھ ہونے والے سیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر بم برسائے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے علاوہ خان یونس پر بھی بم برسائے، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -