اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں زرعی مقامات پر حملہ کر کے ہزاروں مرغیاں مار دیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنین کے مغرب میں اُم الریحان گاؤں میں اسرائیلی فوج نے پولٹری فارم پر حملہ کیا اور فارم میں 7ہزار سے زائد مرغیوں کو کرنٹ لگا کر مار دیا۔
فارم کی ایک ہزار مربع میٹر عمارت کو بھی اسرائیلی فوج نے مسمار کر دیا۔ بیت الحم کے مغرب میں وادی فقین میں بھی اسرائیلی فوج نے زرعی زمین تباہ کر دی۔
گزشتہ دنوں یہودی آبادکاروں کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھیں جس میں انہیں بھیڑوں کو مارتے دکھا گیا تھا۔
الجزیرہ ٹی وی مسلسل رپورٹ کر رہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارےمیں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم کرنے کی منظوری دے دی
سعودی عرب، قطر اور اردن نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارہ اسرائیل میں غیر قانونی طور پر ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے، سعودی عرب نے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی آباد کاری اور توسیع پسندانہ عزائم کو مسترد کرتا ہے، قطر نے بھی اس اقدام کو فلسطینیوں کے حقوق سلب کونے کی کوشش قرار دیا، اور کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اسرائیل کو توسیع پسندانہ منصوبہ سے روکے۔


