اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کی شناخت 17 سالہ ضرار الکفرینی کے نام سے ہوئی ہے جسے صہیونی فورسز نے چھاپے کی کارروائی کے دوران براہ راست گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ الکفرینی کو جب جینین کے سرکاری اسپتال لایا گیا تو وہ شہید ہو چکے تھے جب کہ واقعے میں فائرنگ سے ایک اور نوجوان کو زخمی حالت میں منتقل کیا گیا۔
https://twitter.com/aYakhRadwan/status/1554203598212546562?s=20&t=0viXvJmSv8yzYlG_undm9g
الکفرینی کا جسدخاکی جینین کیمپ سے اٹھا تو فسلطینیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور غاصب فوج کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔
چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک (PIJ) کے سینئر رہنما بسام السعدی کو گرفتار بھی کیا ہے۔