جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ویڈیو: سفاک اسرائیلی فوج نے کھیلتے بچوں کو شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو بچوں کو فائرنگ کر کےشہید کر دیا۔

صہیونی فوج نے جنین کیمپ میں بلااشتعال فائرنگ کی، نو سال کا بلال گھر کے سامنے کھیل رہا تھا جس کو فوجیوں نے سینے میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

چند منٹوں بعد گلی میں کھیلتےچودہ سالہ منصور پربھی فوج نے فائرنگ کردی۔ منصور بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

- Advertisement -

الجزیرہ کے مطابق سیکیورٹی اور مقامی ذرائع نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے عد دمج محلے کے مکینوں کو بندوق کی نوک پر گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا اور گلیوں کو تباہ کردیا۔

وفا نے کہا کہ فوج نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ایک گھر پر بمباری بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں