اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

وسطی غزہ میں اسرائیل نے آپریشن ختم کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں فوجی آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

اسرائیلی افواج نے وسطی غزہ کی پٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے آغاز کے تقریباً چھ روز بعد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

5 جون کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ 98 ویں ڈویژن نے غزہ کی مرکزی گورنری میں بوریج مہاجر کیمپ کے مشرق اور دیر البلاح کے مشرق میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

- Advertisement -

آپریشن کے دوران، اسرائیلی فورسز نے ہفتے کے روز نصیرات پناہ گزین کیمپ میں چار اسیروں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا اور اس عمل میں 270 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 700 دیگر زخمی ہوئے۔ حماس نے کہا کہ اس کارروائی میں تین دیگر قیدی بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی گئی، روس نے روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 8ماہ بعد جنگ بندی کی قرارداد منظور کی گئی، ووٹنگ کے عمل میں 14ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس نے حصہ نہیں لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں