تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 35سے زائد زخمی

غزہ : فلسطین میں اسرائیل کے مظالم جاری ہیں، نہتے مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور پینتیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنارے میں الفوار کیمپ میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے داخلے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

isreal-2

اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر سترہ سالہ فلسطینی نوجوان محمد ابو ہشاش شہید ہوگیا جبکہ پینتیس سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق ابو ہشاش کو سینے پر گولی لگی، جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

ریڈ کریسنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں داخل ہو کر گولیاں چلائیں، جس سے 10 افراد زخمی ہوئے ، جس کے بعد سینکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا، اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ کردی، جس سے مزید 25زخمی ہوگئے ۔

isreal-1

اسرائیلی فورسز نے پنتیس افراد کو زخمی کر کے علاقے میں نوجوانوں کو حراست میں لینے کے لئے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں ابتک درجنوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال سے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی تشدد کی نئی لہر کا نشانہ بن کر دو سو سے زائد فلسطینی شہید اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس دوران دو غیر ملکیوں سمیت 34 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -