چیک ریپبلک میں اسرائیلی اسلحہ فیکٹری کو آگ لگا دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیک ریپبلک میں اسرائیلی دفاعی کمپنی کے ایلبٹ سسٹمز سے منسلک تنصیب پر حملہ کر کے اسے جلا دیا گیا۔
اس حملے میں کئی عمارتیں بھی تباہ کر دی گئی ہین۔
دی ارتھ کوئیک فیکشن نامی گروپ نے اسرائیلی اسلحہ نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایلبٹ سسٹمز اسرائیلی فوج کو زمینی اور فضائی ہتھیار فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔
اس واقعے کی ذمہ داری کا دعویٰ پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک گروپ نے کیا جس نے خود کو "The Earthquake Faction” کے طور پر شناخت کیا۔
ایک بیان میں، گروپ نے اس سائٹ کو اسرائیل کے معروف ہتھیاروں کے مینوفیکچرر کی یورپی سرگرمیوں کا مرکزی مقام قرار دیا اور اعلان کیا کہ اس حکومتوں کے خلاف براہ راست کارروائی ضروری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


