جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

اسرائیلی فوج ایرانی کلسٹر بموں سے پریشان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایرانی کلسٹر بموں سے پریشان ہوگئی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے نصب میزائلوں میں کلسٹر وار ہیڈ استعمال ہورہے ہیں، ایرانی میزائل ہدف پر چھوٹے بم بکھیرتے ہین جس سے نقصان کا دائرہ بڑھ جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل درجنوں چھوٹے دھماکا خیز مواد پھیلا رہے ہیں۔

صیہونی افواج کا کہنا ہے کہ ایران کے تقریباً آدھے میزائل کلسٹر بموں سے لیس ہین، کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے بڑے علاقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ پڑھیں: سینٹ کام کا ایران کے جزیرے خارگ پر 90 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائلوں سے متعدد چھوٹے بم گرنے سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اس حکمتِ عملی کے ذریعے ناصرف اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دینا چاہتا ہے بلکہ مہنگے میزائل انٹرسیپٹرز کو زیادہ استعمال کروانے کی کوشش بھی کر رہا ہے، جس سے اسرائیل پر معاشی اور نفسیاتی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ میزائل حملے کے سائرن ختم ہونے کے بعد بھی چند منٹ تک پناہ گاہوں میں رہیں کیونکہ چھوٹے بم کچھ دیر بعد بھی زمین پر گر سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں