ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

اسرائیلی وزیر پہلے عوامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیر اپنے پہلے عوامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

اسرائیلی وزیر سیاحت نے اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ ان کے دفتر نے اس دورے کو اسرائیلی کابینہ کے رکن کا ملک کا پہلا عوامی دورہ قرار دیا ہئ۔

ہیم کاٹز کا ریاض کا دو روزہ دورہ ایسے وقت میں ہے جب سعودی عرب امریکا کی ثالثی میں ایک ممکنہ معاہدے پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل کے ساتھ باضابطہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔

Tourism Minister Haim Katz poses next to a UNWTO poster in Riyadh, Saudi Arabia on September 26, 2023 (Courtesy Haim Kaitz)

کاٹز اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے ایک پروگرام کے ایک حصے کے طور پر دو روزہ دورے پر وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

کاٹز کا کہنا ہے کہ سیاحت قوموں کے درمیان ایک پُل ہے سیاحت کے شعبے میں تعاون دلوں کو جوڑنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے میں تعاون، سیاحت اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کروں گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں