تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ابوظہبی: اسرائیلی وزیر کا اہم ترین دورہ امارات

ابوظہبی : اسرائیل کی خاتون وزیر برائے کھیل و ثقافت مری ریگیف نے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر ابوظہبی کی تاریخی مسجد شیخ زید کا دورہ کیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی وزیر نے امارات کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غٖاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے سلطنت عمان کا سرکاری دورہ کرنے کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطین پر قابض اسرائیل کی وزیر برائے کھیل و ثقافت نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خاتون وزیر ثقافت و کھیل مری ریگیف نے دورہ امارات کے دوران دارالحکومت ابوظہبی میں مشور و معروف مسجد شیخ زید کا بھی دورہ کیا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ عمان کے بعد اسرائیل وزیر کا متحدہ عرب امارات کا دورہ مشرق وسطیٰ میں ڈرامائی تبدیلی کا پیغام دیتا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر کھیل و ثقافت مری ریگیف کا دورہ امارات اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز معلوم ہوتا ہے۔

اسرائیل کی خاتون کا شیخ مسجد کے دورے کے موقع شیخ زید مسجد میں رکھی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں آکر دوستی اور امن کا احساس ہوتا ہے، میری خواہش ہے کہ ابو ظہبی کے شہری کے سب کے لیے امن اور نیک تمناؤں کا اظہار کریں‘۔

خیال رہے کہ ابوظہبی میں جاری عالمی جوڈو ٹورنارمنٹ میں اسرائیلی کھلاڑی کی جانب سے سونے کا میڈل جیتنے پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انہی دنوں اسرائیلی جمناسٹکز کا ایک وفد قطر کے دورے پر دوحہ میں موجود ہے۔


مزید پڑھیں : عمان نے اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا


واضح رہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے انتہا پسند وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعے کے روز خلیجی سلطنت عمان کا خفیہ دورہ کیا تھا جس بعد سلطنت عمان نے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ریاست تسلیم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -