پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

زہران ممدانی حماس کے سپورٹر ہیں، یہودی نیویارک سے اسرائیل منتقل ہو جائیں: اسرائیلی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب (5 نومبر 2025): اسرائیلی وزیر برائے اوورسیز امور نے نیویارک کے نو منتخب پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا سپورٹر قرار دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر امیخائی چیکلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ شہر جو کبھی عالمی آزادی کی علامت تھا اس نے اپنی تقدیر ایک حماس سپورٹر کے حوالے کر دی۔

امیخائی چیکلی نے 11 ستمبر 2001 کو نیویارک اور واشنگٹن پر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ زہران ممدانی کے خیالات ان لوگوں سے ملتے ہیں جنہوں نے 25 سال پہلے 3 ہزار لوگوں کو قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زہران ممدانی کی جیت پر 8 لاکھ افراد نیویارک چھوڑ دیں گے، سروے

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک اب یہودی کیلیے کبھی پہلے جیسا نہیں رہے گا، شہر کھولے گڑھے کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں لندن پہلے ہی گر چکا ہے۔

انہوں نے نیویارک میں موجود یہودیوں کو دعوت دی کہ وہ فوری طور پر اسرائیل منتقل ہو جائیں۔

واضح رہے کہ 34 سالہ زہران ممدانی نے نیویارک کو زیادہ سستا بنانے کا عہد کیا ہے، جنوری میں عہدہ سنبھالتے ہی وہ شہر کے پہلے مسلم میئر بن جائیں گے۔

گزشتہ مہینوں میں انہوں نے یہود دشمنی کی شدید مذمت کی ہے، اسی طرح اسلاموفوبیا کی بھی جس کا انہیں خود سامنا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں