پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے موبائل کیمروں پر ٹیپ کیوں لگائی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب (29 جنوری 2026): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایک موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے موبائل فون پر کسی سے بات کر رہے ہیں تاہم ان کے فون کے کیمرے پر ٹیپ لگی ہوئی واضح نظر آ رہی ہے۔

العربیہ کے مطابق یہ تصویر اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر کے منظر نامے کی ایک تصویر ہے، جب وہ پارلیمنٹ کے اندر سے باہر آتے ہوئے ہاتھ میں ایک آئی فون تھامے کسی سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور اس فون کے کیمرے ٹیپ سے چھپے ہوئے ہیں۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ٹیپ ہٹانے کی صورت میں اس پر واضح نشانات رہ جاتے ہیں، جس سے سیکیورٹی اہلکاروں کو یہ معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے کہ کہیں کیمرا استعمال تو نہیں کیا گیا۔

نیتن یاہو کے معاملے میں ٹیپ لگانے کا مقصد حساس مقامات میں تصویر کشی کا خوف نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد فون کے ہیک ہونے اور دور بیٹھے کسی ہیکر کی جنب سے کیمرے کو استعمال کرنے کے امکان سے بچنا اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیل میں عام طور پر حساس عہدوں پر فائز اعلیٰ حکام معلومات کے لیک ہونے کے ڈر سے چینی فونز کے استعمال سے گریز کرتے ہیں اور وہ ’ایپل‘ کمپنی کے فونز استعمال کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں