تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایران کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب : غاصب ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’ایران اور داعش کے خلاف جنگ میں اسرائیل عرب ممالک کا اتحادی ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ عرب ممالک داعش اور ایران کے خلاف اسرائیل کو اپنا اتحادی سمجھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار دورہ برازیل کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اسرائیل نے از خود فعالیت ظاہر کی ہے، بد قسمتی سے فلسطینیوں کے معاملے میں ہم کوئی پیش رفت نہیں کرسکے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی اصلاحات کے مکمل عمل سے گزرے تو شاید میرے اور کسی ایرانی لیڈر کے درمیان مذاکرات کا کوئی راستہ نکل آئے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا شدت پسند اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو منگل کے روز برازیل کے اسرائیل نواز نو منتخب صدر جائر بول سونارو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی برازیلین صدر کی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایسے وقت میں یہ بیان دیا ہے جب خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں ایرانی ٹھکانوں پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے.

Comments

- Advertisement -