تل ابیب(27 مارچ 2026): حزب اللہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد اسرائیلی میئرز اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے ساتھ جاری جنگ میں ہزیمت اور حزب اللہ کے حملوں سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی پر دو اسرائیلی میئرز نے اپنی ہی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق میئر مارگالیوت حزب اللہ کے ہاتھوں ہونے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس کے دوران رو پڑے اور کہا کہ ‘ہر چیز تباہ ہو چکی ہے اور اب کوئی بھی ملک ہمارا ساتھ دینے کو تیار نہیں’۔
دوسری جانب شمالی اسرائیل کے شہر کریات شمونی کے میئر اوی چائی سٹیرن اسرائیلی وزراء کے اجلاس میں غصے سے بپھر گئے اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ "حزب اللہ جیت گیا ہے”۔
This Mayor of Margaliot in Galilee, Israel is crying on a TV, begging the authorities to do something, that everything in his area is completely destroyed.
He’s blaming Israeli government for destroying everything. pic.twitter.com/49dpbKZYvt
— Adamu B. Garba II, Msc, MNIIA, FIDPM (@adamugarba) March 25, 2026
انہوں نے حکام کو ملامت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ایک پورا شہر نقشے سے مٹ چکا ہے جبکہ دو تہائی شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
میئر اوی چائی نے مزید انکشاف کیا کہ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جنہیں ٹھیک کرنے والا کوئی نہیں اور شہریوں کو ذرا برابر بھی تحفظ حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ تم اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


