اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ایک اسلامی قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ پیر کو پیش آیا اور شرپسندوں نے متعدد کتبوں کو مسمار کردیا اور کئی دیگر قبروں کو شدید نقصان پہنچایا۔
رپورٹس کے مطابق سنہ 2021 سے اب تک بیت المقدس کی قدیم مشرقی اور جنوبی دیواروں کے قریب واقع کئی اسلامی قبرستانوں کو شرپسندوں کی جانب سے یا اسرائیلی حکام کی کھدائی کے کاموں کی آڑ میں نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
مسجدِ اقصیٰ کی مشرقی دیوار کے ساتھ واقع باب الرحمہ قبرستان میں گزشتہ سال بھی دو مختلف مواقعوں پر اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے قبروں کی بے حرمتی کی گئی تھی۔ ان حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ الاصفیہ اور باب الرحمہ کے قبرستان بنے ہیں۔
وینزویلا کے صدر کی معزولی، صدر اردوان کا بڑا بیان سامنے آگیا
اس علاقے میں اسرائیل کی ’نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی‘ ایک ’بائبل ٹریل‘ (مذہبی راستہ) بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں ایسے پارکس شامل ہوں گے جو سلوان، البستان، وادی الحلوہ اور بطن الہویٰ کے محلوں تک پھیلے ہوئے ہوں گے جہاں بائبل کے موضوع پر مبنی ’سٹی آف ڈیوڈ‘ (داؤد کا شہر) تیار کیا جا رہا ہے۔


