بیروت: جنوبی لبنان کے مسیحی اکثریتی گاؤں دیبل میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسیحی مذہبی علامات کی توہین کا دوسرا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسیحی مذہبی علامات کی توہین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دوسرے واقعے کی بھی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مسیحی مذہبی علامت کی توہین کا واقعہ جنوبی لبنان کے مسیحی اکثریتی گاؤں دیبل میں پیش آیا، تصویر میں اسرائیلی فوجی سگریٹ پیتے ہوئے مجسمے کی بے حرمتی کرتا دکھائی دیا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق لبنانی عوام نے واقعے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیدیا، سوشل میڈیا صارفین مغربی دنیا کی خاموشی پرسوالات اٹھانے لگے۔
لبنان میں اسرائیلی فوجی نے ہتھوڑے سے مجسمہ مسیح توڑ دیا
واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے جنوبی لبنان میں گرجا گھروں اور مذہبی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


