بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی، مجرم نےحساس مقامات کی تصاویراور معلومات موساد کودیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی عدلیہ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک مجرم کو سزائے موت دے دی، مجرم پر حساس سرکاری تنصیبات کی تصاویر اور اہم معلومات دشمن ملک کی ایجنسی کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس جاسوس کو گزشتہ سال جون میں تہران کے قریبی علاقے ‘ساوجبلاغ’ سے ایک خفیہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے 30 ہزار یورو نقد اور جدید ترین جاسوسی آلات برآمد ہوئے تھے۔

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ مجرم کو موساد نے یورپ میں بھرتی کیا تھا، جہاں اسے مختلف یورپی دارالحکومتوں میں دو سال تک جاسوسی کی خصوصی تربیت دی گئی۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد اسے مخصوص مشن پر ایران بھیجا گیا تھا جہاں وہ حساس مقامات کی نگرانی میں مصروف تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں