پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 10 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، تازہ کارروائیوں میں مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 9 دیگر زخمی ہوئے۔

وزارت کے مطابق اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں اُن تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 601 اور زخمیوں کی تعداد 1607 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ مختلف علاقوں سے 726 لاشیں بازیاب کی گئی ہیں۔

غزہ میں گزشتہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 72061 اور زخمیوں کی تعداد 171715 تک جا پہنچی ہے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بھی دو فلسطینیوں کو شہید کرنے کا اعلان کیا، جنہیں اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

ٹرمپ ایران پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے، سی بی سی رپورٹ میں انکشاف

رپورٹس کے اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائیاں عسکری اہداف اور مسلح افراد کے خلاف ہیں، لیکن غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں عام شہری بھی ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں اور انسانی بحران میں اضافہ ہورہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں