بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

خان یونس : اسپتال پر اسرائیل کا خطرناک میزائلوں سے بدترین حملہ، 18 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

خان یونس : جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل نے بدترین حملہ کیا ہے، یورپی اسپتال کے احاطہ میں 9 بنکر بسٹر بم پھینکے گئے، جس سے زمین پھٹ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع یورپی غزہ اسپتال پر اسرائیلی فوج کی جانب سے نو میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ یہ خان یونس میں دن کے آغاز کے بعد دوسری مرتبہ کسی اسپتال پر جان لیوا حملہ ہے۔

Gaza hospital

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف اسپتال کے نیچے موجود حماس کا کمانڈ سینٹر تھا، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی افواج نے زخمیوں کو نکالنے والوں پر بھی بمباری کی، بنکر بسٹر بم حملوں کے باعث اسپتال کے قریب کھڑی بس زمین میں دھنس گئی۔

یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود جنگ جاری رہے گی نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر جنگ کسی صورت روکی نہیں جائے گی” چاہے یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو بھی جائے۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں بڑے فوجی حملے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اسرائیلی حملے میں زخمی صحافی بھی مارا گیا

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے مشہور فلسطینی صحافی حسن اصلح کو شہید کر دیا گیا، وہ پہلے سے ایک حملے میں زخمی ہو کر ناصر اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ حسن اصلح نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں حصہ لیا تھا اور اُس دن کی لوٹ مار، آگ لگانے اور قتل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالیں۔

ناصر اسپتال کے تیسرے فلور پر حملہ ہوا جہاں کئی زخمیوں کا علاج ہو رہا تھا۔ اس حملے میں حسن اصلح سمیت دو افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں