بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 13 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے. تازہ حملوں میں مزید 13 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 17 اپریل کو اعلان کردہ جنگ بندی کو 17 مئی تک بڑھایا گیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج لبنان میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

لبنانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 13 افراد شہید ہوئے، جن میں ایک فوجی، ایک بچہ اور 2 امدادی کارکن شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق نبطیہ شہر پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، جن میں سول ڈیفنس کے 2 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔

اس کے علاوہ جبشیت کے قریب ایک اور حملے میں 4 افراد شہید ہوگئے، جن میں ایک فوجی اور ایک شامی شہری شامل ہے۔

دو اسرائیلی فوجیوں کو جیل میں ڈال دیا گیا

اسی طرح بنت جبیل میں ہونے والے تیسرے حملے میں 4 عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں