بیروت: لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شنہوا نے لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی لبنان میونسپیلٹی القلیلہ کے قریب ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 افراد شہید،مشرقی لبنان میں زحلۃ روڈ پر ایک اور ڈرون حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبوں زوطر اورکفرتبنیت میں تین فضائی حملوں میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لبنانی فوج کے ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں اور ڈرونز نے صبح کے ابتدائی اوقات میں مشرقی اور جنوبی لبنان کے علاوہ دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں کل 76 فضائی حملے کیے۔
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی عائد کردی
اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں 19 توپ خانے (artillery strikes) کے حملے بھی ریکارڈ کیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


