اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، مزید 41 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید تیزی آگئی، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ دو یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

حماس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

وزارت صحت غزہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 66 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق رہائشی مکانات پر بمباری سے طبی ٹیموں کو زخمیوں اور ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنا نہایت مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے گزشتہ روز فلسطینی عوام کیلیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک اور امدادی قافلہ رفح بارڈر کراسنگ سے غزہ روانہ کردیا۔

امدادی سامان میں فوڈ باسکٹس اور بچوں کا دودھ اور دیگر بنیادی ضرورت شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امدادی سامان غزہ میں فلسطینی متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ امدادی قافلہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد اور ان کے مصائب دور کرنے کیلیے شاہ سلمان مرکز کے توسیعی پروگرام کا حصہ ہے۔

سعودی عرب نے اب تک 173 ممالک میں 7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق نیا دعویٰ

غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلیے سعودی امدادی ایجنسی نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ ان کے ذریعے 7 ہزار 180 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں