عین الحلوہ: لبنان کے جنوبی علاقے میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ’عین الحلوہ‘ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے جس میں 12 افراد شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 12 افراد کی شہادتوں کے علاوہ اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں ایک گرجا گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اس حملے کیلئے موقف اپنایا کہ اس حملے میں حماس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بعض رپورٹس کے مطابق لبنان میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔ تاہم زیادہ تر معتبر ذرائع پر مبنی رپورٹس میں مجموعی تعداد 12 کے قریب بتائی گئی ہیں۔
حماس نے اس دعوے کی تردید کی اور حملے کو بے گناہ شہریوں اور پناہ گزینوں پر ظالمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ نشانہ بننے والی عمارت دراصل کسی فوجی مرکز یا ہتھیاروں کی جگہ نہیں بلکہ سکیورٹی فورس کی جگہ تھی جو خیمہ نشینوں کے تحفظ کا حصہ تھا۔
نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک
اس حملے کو حماس نے بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات علاقائی کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں۔


