اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

اسرائیل باز نہ آیا، لبنانی فوج اور یونیفیل کی مشترکہ فورس پر شدید فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان: اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں بربریت میں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی ٹینک کی جانب سے لبنانی فوج اور اقوامِ متحدہ کی امن مشن فورس ‘یونیفیل’ کی مشترکہ ٹیم کے اطراف فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنانی فوج کی ایک ٹیم جب وادی العصافیر کے قریب یونیفیل کے ساتھ مشترکہ فیلڈ مشن پر تھی تو اسے جنوبی علاقے ”الحمامص“ میں قائم ایک نئے اسرائیلی مورچے سے ٹینک کے ذریعے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی تناظر میں جمعہ کی سہ پہر جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے قصبے عیترون کے مضافات میں لبنانی سرحد کے اندر جبل الباط میں قائم ایک نئے اسرائیلی مورچے سے مشین گنوں کے ذریعے فائرنگ کی گئی۔

مشرق میں ایک اسرائیلی ڈرون نے بعلبک بین الاقوامی شاہراہ پر مجدلون کے موڑ پر ایک کار کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح ایک اور اسرائیلی ڈرون نے بعلبک میں دار الامل ہسپتال کے قریب دورس قصبے پر حملہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جمعہ کی صبح اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب کے مضافات میں مشین گنوں سے سرچ آپریشن کیا۔

اسرائیل اور حزب اللہ نے ایک سال کی خونی جھڑپوں کے بعد نومبر 2024 کے آخر سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا لیکن اسرائیل حملوں سے باز نہیں آرہا۔

غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: ترکیہ

اسرائیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ارکان اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیل کا الزام یہ بھی ہے کہ حزب اللہ اپنی فوجی صلاحیتوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں