جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

روس، ماسکو کے ایئرپورٹ پر 40 اسرائیلی مسافر زیر حراست

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: اسرائیل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس کے چالیس شہریوں کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے ہوائی اڈے پر پانچ گھنٹے تک زیر حراست رکھا گیا۔ اسرائیل نے یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اپنے شہریوں کو روس کے سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے ہوائی اڈے پر تقریباً 40 اسرائیلی شہریوں کو پاسپورٹ کنٹرول کے دوران حراست میں لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی مسافروں کو تقریباً پانچ گھنٹے تک روکے رکھا گیا اور روسی حکام کی جانب سے ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ زیرِ حراست افراد میں بچے اور دوہری شہریت رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

سیکیورٹی حکام نے مسافروں کے موبائل فونز کا جائزہ لیا اور ان سے ایران اسرائیل تنازع سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔

دورانِ تفتیش حکام نے مسافروں کو آگاہ کیا کہ ایران روس کا اتحادی ہے اور ایران کے مخالفین کو ’روس کے دشمن‘ تصور کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ان کا ماسکو آنا ’قابلِ خواہش نہیں‘۔

لبنان میں اسرائیلی فوجی نے ہتھوڑے سے مجسمہ مسیح توڑ دیا

اسرائیل نے اس واقعے کے بعد اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے روس کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں