ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس اسرائیل جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی، ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شدت اختیار کرچکی ہے جب کہ صیہونی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔ جنگ کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی ہے جب کہ 2600 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 849 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 4360 فلسطینی شہری زخمی ہیں۔

غزہ میں 830 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 فلسطینیوں کی شہادت کی خبریں آئی ہیں۔ غزہ میں4250 شہری زخمی ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں 110 فلسطینوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپوٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے کفارعزا قصبے میں ہیوی مشین گن سے فائرنگ جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز نے سڑکوں کو بند کر رکھا ہے جب کہ فوجی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔ اعلانات میں کہا جا رہا ہے کہ کفارعزا قصبے میں حماس کے جنگجو داخل ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق غزہ کے بعد لبنان جنگی زون بنتا جا رہا ہے۔ جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اس وقت جنگی زون نہیں لیکن کارروائیوں کا علاقہ بن چکا ہے۔ گزشتہ روزحزب اللہ کے4 جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں