ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

ایران کے حملے میں جانی نقصان ہوا ہے، اسرائیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے میں کچھ میزائل گرے ہیں اور جانی نقصان ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہگاری کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام نے بہت سے ایرانی میزائلوں کو مار گرایا ہے لیکن ایرانی حملے میں کچھ میزائل گرے ہیں اور جانی نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 200 کے قریب میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دو لہروں میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کر دیا

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایران سے اسرائیل پر 400 میزائل داغے گئے ہیں اور ایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی آئرن ڈوم حملہ روکنے میں ناکام رہا ہے اور متعدد ایرانی میزائل نشانے پر جا لگے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ پروجیکٹائل کی دوسری لہر اردن کے اوپر سےگزر رہی ہے اردن کے آسمان سے میزائلوں کی دوسری لہر اسرائیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل اور اردن نے سویلین طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں