اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر نے فلوٹیلا کے کارکنوں کو ملک بدر کرنے کے بجائے جیل بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر بین گویر کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا سے کارکنوں کو ملک بدر کرنا ایک غلطی ہے انہیں کئی ماہ کے لیے جیل میں ڈالنا چاہیے۔
بین گویر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’میرے خیال میں انہیں یہاں چند ماہ کے لیے اسرائیلی جیل میں رکھا جانا چاہیے، تاکہ وہ دہشت گرد ونگ کی بو کے عادی ہو جائیں۔
اسرائیلی وزیر کی فلوٹیلا میں شامل افراد پر غصہ کرنے اور دہشتگرد کہنے کی ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ انہیں صرف ان کے ممالک میں واپس کر کے، اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو انہیں "بار بار واپس آنے” کی ترغیب دے رہے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انتہائی دائیں بازو کے وزیر بن گویر کو فلوٹیلا میں شامل افراد پر غصہ کرتے اور انہیں دہشتگرد قرار دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کے ہاتھوں گرفتار فلوٹیلا کے درجنوں کارکنوں ایشدود بندرگاہ پر زمین پر بھٹائے گئے ہیں۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر بن گویر بھی وہاں موجود ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ فلوٹیلا کے کارکنوں کے جہاز مکمل طور پر خالی پائے گئے، وہ اپنے ساتھ کوئی امداد نہیں لائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ امداد پہنچانے نہیں آئے بلکہ ’دہشتگردوں‘ کیلیے ہیں اور یہ خود بھی دہشتگرد ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


