جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 200 سے زائد فلسطینی شہید، عالمی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی ہے، اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ 200 سے زائد فلسطینی بمباری کے باعث شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ عالمی میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق بمباری میں 200 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جب کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

اس سے قبل آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں فلسطینی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور یہودی کالونیوں پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ داغے ہیں۔

مزاحمتی فورسزکی طرف سے صبح کے اوقات سےغزہ کے قریبی علاقوں میں بنائی گئی یہودی بستیوں اور اسرائیلی علاقوں کی طرف مسلسل اور شدید میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد آباد کار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی چینل 14 نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے فائر کیے گئے میزائل کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک 70 سالہ خاتون آباد کار ہلاک ہو گئی، جب کہ دیگر علاقوں میں دیگر افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی زیرِ صدارت ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے2007ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں