امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
شورٰی کونسل سےخطاب میں امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ جنگ نسل کشی کےعلاوہ کچھ نہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کے المیے پر مؤثر کارروائی میں ناکام رہی عالمی برادری قاتلوں کو سزا سے بچنے نہیں دے اور جوابدہی یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور غزہ کو ناقابل رہائش بنانے کی مذمت کرتے ہیں اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیاں بڑھا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے متحد فلسطین ہی اصل حل ہے، اسرائیل نے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک پر حملہ کرکےعالمی اصول توڑے ہم نے اسرائیلی جارحیت کو ریاستی دہشت گردی کا عمل قرار دیا، عالمی ردعمل اتنا مضبوط تھا کہ حملہ آور بھی حیران رہ گئے۔
شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا کہ قطر نے ثالثی اور انسانی خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ایران اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود قطر مزید مضبوط اور مستحکم ہو کر ابھرا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


