The news is by your side.

Advertisement

اسرائیلی وزیر صحت میں کورونا کی تصدیق، نیتن یاہو آئسولیشن میں چلے گئے

تل ابیب: اسرائیلی وزیر صحت میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام آئسولیشن میں چلے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر صحت یاکوو لٹزمن نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیر صحت کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں اور دونوں نے آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو سب سے الگ کر لیا ہے۔

وزیر صحت میں کورونا وائرس کا اعلان ہوتے ہی وزیراعظم نیتن یاہو دوبارہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں کیونکہ وہ وزیر صحت سے مسلسل رابطے میں تھے۔

اس سے قبل نیتن یاہو نے اپنے اعلیٰ معاون کار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ اور نینشل سیکورٹی کونسل نے وزیراعظم کو وزیر صحت سے باہمی رابطے رکھنے پر آئسولیشن میں جانے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 2 سو مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 31 افراد جان سے گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں