ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

اسرائیلی صدر نے جنگ بندی کا اشارہ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے قیدیوں کی رہائی کے لیے دوسری جنگ بندی کے لیے تیاری کا اشارہ دے دیا۔

اسرائیلی صدر نے کہا کہ ان کا ملک یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک اور انسانی بنیادوں پر وقفے اور اضافی انسانی امداد کے لیے تیار ہے۔

سفیروں سے ملاقات میں انہوں نے یہ تبصرہ کیا ہے۔ ہرزوگ کا عوامی کردار بڑی حد تک رسمی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اور ذمہ داری مکمل طور پر [حماس کے رہنما یحییٰ] سنوار اور حماس کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

دوسری جانب حماس نے ’نسل کشی کی جنگ‘ کے خاتمے تک قیدیوں سے متعلق مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار باسم نعیم نے بیان میں کہا کہ یہ گروپ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے لیکن ہم اسرائیل کی جاری نسل کشی کی جنگ کے تحت قیدیوں کے تبادلے پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں اور اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں