تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے 12 سالہ دورِ حکومت کا خاتمہ

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی 12 سالہ حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے نئے اتحاد کو حکومت دینے کی منظوری دی جس کے بعد نیتن یاہو کے 12 سالہ دورِ حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی اتحادی حکومت بنانے کے حوالے سے بحث بھی ہوئی۔ جس میں آئندہ حکومت سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر  بنانے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ عددی اکثریت کے لیے ایک نشست کی ضرورت ہے، جو اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رہنما نفتلی بینٹ کو اسرائیل کا اگلا  وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔ نیتن یاہو کو اب تک سب سے لمبے عرصے تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے اپنے دورِ حکومت کے خاتمے کو سازش قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو ’ہتھیار ڈالنے والا، دھوکا اور خطرناک قرار دے دیا‘۔ انہوں نے مزاحمت کا اعلان بھی کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -