تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

فرد جرم عائد ہونے کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑوں گا، اسرائیلی وزیراعظم

ریوڈی جنیرو: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فرد جرم عائد ہوجائے تب بھی وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرپشن کے کئی کیسز کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کے کیسز میں فرد جرم عائد ہوجائے تب بھی وزارت عظمیٰ سے مستعفی نہیں ہوں گا۔

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے حال ہی میں کرپشن کیسز میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے اور ان کا باقاعدہ ٹرائل کرنے کی سفارش کی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کا یہ مطلب نہیں کہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہوجاؤں۔

مزید پڑھیں: بدعنوانی کیس: اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو، بیوی اور بیٹے سے تفتیش

نیتن یاہو نے کہا کہ میں کہیں جانے والا نہیں، کرپشن کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور میں قانون کا سامنا کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹا ثابت کروں گا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لاطینی امریکا کے ملک برازیل کے نو منتخب صدر جائر بولسونارو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے برازیل میں ہیں۔

صدارتی تقریب میں شرکت کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم تقریب میں شریک امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات بھی کریں گے۔

مائیک پومپیو اور نیتن یاہو شام سے امریکی فوج کے انخلا اور مشرقی وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -