ہیومین رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر کے کیمپوں کی جانب دکھیل رہا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومین رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ اسرائیل 32 ہزار فلسطینیوں کو جنین، نورشمس اور تلکرم کے پناہ گزین کیمپس میں دھکیل رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا یہ سلسلہ 1967ء کے بعد سب سے بڑی مہم جوئی کا حصہ ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی گزشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حکومت نے 1 ہزار سے زائد فلسطنیوں کے گھر مسمار کرکے انکو بے گھر کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ اور غزہ میں حماس کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کیلیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔
روس یوکرین جنگ خاتمے کیلیے امریکی صدر کا بڑا دعویٰ
گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیل نے لبنان میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے حزب اللہ کے راکٹ لانچروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز متعدد اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔


