ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

دہشتگرد اسرائیل کے حملوں میں 29 ہزار فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ کو ملیامیٹ کرنے کے بعد قابض اسرائیل نے واحد جائے پناہ رفح میں تباہی مچانے کی ٹھان لی۔

اسرائیل نے فضائی بمباری کے بعد زمینی کارروائی کی تیار بھی کر لی اور آپریشن کےلیےدس مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی۔

دہشت گرد صہیونی فورسز نے خان یونس سمیت غزہ کےمختلف علاقوں پرحملے جاری رکھ ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک سو سات فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

سات اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد انتیس ہزار بانوے ہو گئی ہے جب کہ انہتر ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیل کی لبنان پر بھی بمباری جاری ہے اور دو فضائی حملوں میں ٹائر فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد گاڑیاں بھی زد میں آئیں۔ اس واقعے میں آگ کے شعلوں اور دھوئیں کے بادل دور سے دکھائی دیے اور اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں