تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسرائیلی فوج نے 20 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

یروشیلم: اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر حماس کے رہنما سمیت 20 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں قابض صہیونی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں گھر گھر تلاشی کے نام پر حماس کے رہنما سمیت 20 بے گناہ فلسطینی نوجوانوں کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اوربچوں کو ہراساں کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے غرب اردن اور القدس میں تلاشی کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے بعض فوج کو مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ایک کارروائی کے دوران حماس رہنما اور سابق اسیر رافت ناصیف جبکہ طولکرم پناہ گزین کیمپ سے بھی اسرائیلی فوج نے سابق اسیر عدنان الحصری، نور الشمس پناہ گزین کیمپ سے اسحاق محامید کو بھی حراست میں لے لیا۔

اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے 28 سالہ سامح الجبری کو حراست میں لیا۔ الضاحیہ کے مقام سے عمر فتحی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

رام اللہ کے شمالی علاقے العارورہ سے محمد العاروری اور یحییٰ حسن لدادوہ کو حراست میں لیا گیا۔غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 15 سالہ مصطفی سھیل الرجبی اور احمد فواز الرجبی کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے جیلوں میں قید فلسطینی نوجوانوں کے اہل خانہ کی ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پابندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،  فلسطین میں انسانی حقوق کےلئے کام کرنےوالے ایک گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے انتقامی پالیسی کے تحت متاثر خاندانوں پر جیلوں میں قید ان کے اقارب سے ملاقات پر دو سال سے پابندی عائد کر دی۔

 

Comments

- Advertisement -