منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

عمران خان کی جیونیوز سے گفتگو کا معاملہ؛ شہبازگل کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل نے چیئرمین تحریک انصاف کی جیونیوز سے گفتگو کی تردید کردی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شہبازگل نے لکھا کہ عمران خان کی جیو نیوز سے کسی قسم کی خصوصی گفتگو نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جیو نیوز کا ذرد صحافت اور ن لیگ میڈیا سیل ہونے پر بائیکاٹ ہے جیو نیوز کی ریٹنگ گرچکی اس لئے جعلی خبریں بنا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر شہبازگل نے کہا کہ راؤ غلام صاحب آپ بھاگیں نہیں آپ رکیں آپ میں تو شرم نہیں اس وردی کی تو شرم کریں، 25 مئی کو جو آپ نے کیا اس کی سزا ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ضمیر خریدے گئے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ضمیر فروشی کا رزلٹ آج عوام کے سامنے آئے گا، 20 میں سے 15 سیٹوں پر پی ٹی آئی نے وائٹ واش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں