The news is by your side.

Advertisement

پولیس اہلکاروں کو زائد المیعاد ویکسین لگانے کا معاملہ، ڈاکٹر سمیت دیگر ذمہ دار قرار

سکھر : خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کو ایکسپائر بوسٹر ڈوز لگانے پر پانچ ہیلتھ ملازمین کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کے حکم پر خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کو کرونا ویکسین کے معاملے پر انکوائری کی مکمل رپورٹ پیش کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی انکوائری رپورٹ میں ڈاکٹر امر لال سمیت پانچ ہیلتھ ملازموں کو ایکسپائر بوسٹر ڈوز لگانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 170 پولیس اہلکاروں اور افسران کو ایکسپائر بوسٹر ڈوز کی ویکسین لگائی گئی، جس کے باعث چار اہلکاروں کی طبعیت خراب ہوگئی تھی۔

پولیس اہلکاروں کی 24 جنوری کواہلکاروں کو ویکسی نیشن کی گئی تھی، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ذمہ دار ہیلتھ ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں