کراچی (20 مئی 2026): آٹو مکینیکا استنبول 2026، جو خطے میں آٹو موٹو آفٹر مارکیٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا بین الاقوامی میلہ ہے، اپنے 25ویں سال میں استنبول کے TÜYAP فیئر اینڈ کانگریس سینٹر میں جاری ہے جہاں پاکستان کی آٹو موٹو انجینئرنگ اور آفٹر مارکیٹ انڈسٹری کو حوصلہ افزا بین الاقوامی ردِعمل موصول ہو رہا ہے۔
آٹو مکینیکا استنبول 2026 میں 41 ممالک سے 1369 نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں 55 فیصد بین الاقوامی شرکت شامل ہے جبکہ 11 کنٹری پویلینز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔
پاکستان گزشتہ 12 برسوں سے مسلسل TDAP پویلین کے تحت اس نمائش میں شرکت کر رہا ہے جس نے عالمی آٹو موٹو آفٹر مارکیٹ سیکٹر میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔
نمائش میں پاکستان کی شرکت ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی پویلین کے ذریعے کی جا رہی ہے جس میں 10 کمپنیاں شامل ہیں جبکہ گیٹ میکینک آزاد نمائش کنندہ کے طور پر شریک ہے۔
اس طرح پاکستانی نمائش کنندگان کی مجموعی تعداد 11 ہے۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


