The news is by your side.

Advertisement

‘گیند پر تھوک نہ لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا’

قومی ٹیم کے نوجوان پیسر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ گیند پر تھوک نہ لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنانے والے حارث رؤف دورہ انگلینڈ میں مثبت کارکردگی کے لیےپُرعزم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ مشکل ہوگا لیکن سیکھنے کا بہت موقع ملے گا۔

پیسر کا ماننا ہے کہ گیند پر تھوک نہ لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گابلکہ گیند کو پسینے سے چمکایا جا سکتا ہے، گیند کو تھوک سے نہ چمکا کر ریورس سوئنگ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے قومی ٹیم کے بولنگ اٹیک کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا ہمارا پیس اٹیک ہے جس میں گیند کو تھوک نہ لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی، ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم، عابد علی، فخر زمان، شان مسعود اور امام الحق میں شامل ہیں۔

اسی طرح اسدشفیق، فوادعالم، افتخاراحمد، محمدحفیظ، شعیب ملک، محمدرضوان، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، عمران خان سینئر، محمدعباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ، سہیل خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نوجوان بیٹسمین حیدرعلی، یاسرشاہ، عمادوسیم، کاشف بھٹی، شاداب خان، خوشدل شاہ اور محمدحسنین قومی ٹیم کے اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ قومی اسکواڈ انگلینڈ سے سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقاریونس بولنگ کوچ ہوں گے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان بیٹنگ کوچ جبکہ مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ ہوں گے۔ خیال رہے کہ یونس خان کی تقرری پہلے ہی ہوچکی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز اگست میں کھیلی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں