ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

’مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ ہو گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا ہے کہ چار مرحلوں کے لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملکارجن کھڑگے نے لکھنو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا الائنس 4 جون کو نئی حکومت بنائے گا کیونکہ عوام نے موجودہ وزیراعظم مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک کا جو انتخابی ماحول ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہم یہ دعویٰ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ اگلی حکومت ہماری ہے۔ یہ جمہوریت اور آئین کو بچانے اور ایک نظریے کا الیکشن ہے جس میں ایک جانب غریبوں کے حقوق کی محافظ ٹیمیں متحد ہو کر الیکشن لڑ رہی ہیں اور دوسری جانب وہ ٹولہ ہے جو اندھی عقیدت اور مذہب کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہا ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ انڈیا اتحاد آگے اور بی جے پی پیچھے ہے۔ بی جے پی لیڈر آئین کو بدلنے کی بات کرتے ہیں لیکن مودی خاموش ہیں۔ ایسے لوگوں کو پارٹی سے کیوں نہیں نکالا جاتا؟ مودی اپنی تقریر میں مٹن، چکن، منگل سوتر کی بات کرتے ہیں۔ اگر آپ ووٹ لینا چاہتے ہیں تو اپنے کام پر ووٹ حاصل کیجیے۔

کھڑگے نے مزید کہاانڈیا اتحاد بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہا ہے۔ ہم سب کو جمہوریت کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے، ورنہ ہم غلامی میں چلے جائیں گے۔ سب کو ووٹ دینے کا حق ہے۔ اگر جمہوریت نہیں ہوگی اور آمریت ہوگی تو آپ ووٹ کیسے کریں گے۔

بی جے پی پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ جہاں بی جے پی والے مضبوط ہیں وہیں اپوزیشن کے لوگوں کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے۔ الیکشن ایجنٹوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں شفاف اور آزادانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں