تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’شان مسعود کو نائب کپتان بنانا غلطی ہے‘

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے شان مسعود کو نائب کپتان بنانے پر پی سی بی پر سخت تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عاقب جاوید نے شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا پی سی بھی کا یہ فیصلہ درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے لگتا ہے کہ بابراعظم اور پی سی بی آن بورڈ نہیں، میدان میں ٹیم کو کپتان نے کھلانا ہے اور حکمت عملی پر عمل کروانا ہے تو کپتان کو اس معاملے میں آن بورڈ لینا چاہیے تھا۔

پی سی بی کا بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور

سرفراز کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ سرفراز کی واپسی کا فیصلہ اچھا ہے انہوں نے پرفارم بھی کیا لیکن یہ نہیں ہوتا کہ دو میچ کھلاو اور پورے نظام تھرتھلی مچا دو۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم ہر فارمیٹ کے لیے الگ کپتان بنانے کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ ہم ابھی ایک ٹیم تو بنا نہیں پائے تو ہر فارمیٹ کی الگ ٹیم اور کپتان کیسے بنائیں۔

Comments

- Advertisement -