The news is by your side.

Advertisement

‘ن لیگ کو ایسے واقعات سے کوئی فائدہ ہو گا تو یہ غلط فہمی ہے’

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات ہونی چاہیے، پنجاب حکومت کو ایسے واقعے سے ظاہری طور پر کوئی فائدہ نہیں دکھائی دیتا۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خواجہ آصف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوال یہ ہےکہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا خواجہ آصف سمیت باقی قائدین پیش ہوتےرہے ایساکچھ نہیں ہوا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ پنجاب حکومت کو ایسے واقعے سے ظاہری طورپرکوئی فائدہ نہیں دکھائی دیتا جوحقائق ہیں ان کی روشنی میں آئندہ کیلئے طے کر لیا جائےکہ دوبارہ ایسانہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر پولیس ایساکرنے سے گریز کرتی ہےتاہم تحقیق کریں گے ایسا کیسے اور کیوں ہو گیا،اس قسم کی حرکت سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا ایسانہیں ہوناچاہیے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے ایسے واقعات سے فائدہ ہوگا تو غلط فہمی ہے، ن لیگ قیادت کی جانب سےکارکنان کو بھی صبرکی تلقین کرنی چاہیے احمقانہ حرکت کوئی بھی کرسکتاہے،کوئی ذی شعورایسی حرکت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آج جو ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی گئی یہ اچھی روایت نہیں آج جوپنجاب میں ہوا ایسی روایت سے سیاست کو بہت نقصان پہنچےگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں گرفتار کارکنوں کو رہا کریں، مریم نوازآج نیب میں پیش ہونےکیلئےآئی تھیں ہمارےورکرزکیساتھ آج جوکیاگیایہ سیاسی ماحول کی خرابی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں