جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ پاکستان نے کووڈ پر اتنی جلدی قابو پا لیا: چین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤژنگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام نے کووڈ پر اتنی جلدی قابو پا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کرونا پر قابو پانے میں مدد ملی، ہر بچے اور والدین کے لیے اس طرح کی صورت حال سے نمٹنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل پاکستان میں جشن آزادی کا دن ہے، پاکستان وقت کےساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے۔

یاؤژنگ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستان کی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا، کرونا پاکستان اور چائنہ کے لیے ایک بڑاچیلنج ثابت ہوا، یہ چیلنج دنیا کو بھی اپنے لپیٹ میں کیے ہوئے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس نےچین کی اس معاملےمیں پہلے مدد کی، وزیراعظم نے چینی حکومت اور عوام کی مدد کیلئےسب سے پہلےاعلان کیا، چینی حکومت اور عوام وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں