جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، کم کم تعداد میں مختلف مقامات سے پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے فنکشنل کمیٹی متاثرین کورونا وائرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ انتہائی اہم فورم ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، اب تک 176 تبلیغی جماعت کے بھائیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 410 افراد جو افغانستان سے تبلیغ کے لیے آئے تھے وہ واپس جاچکے ہیں، متحدہ عرب امارات اور عمان سے 768 قیدیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ 2054 تبلیغی جماعت کے اراکین مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر ہیں، سوڈان میں 492، تنزانیہ میں 149، چاڈ میں 53 پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔

ہم 28 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار سے زیادہ لوگوں کو واپس لاچکے ہیں، خلیجی ممالک میں بے روزگار پاکستانیوں کےلیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں