تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کینسر سے بغیر علاج بھی نجات ممکن ہے، مگر کیسے؟

جان لیوا مرض کینسر ماضی کی طرح لاعلاج تو نہیں رہا مگر اس کا علاج بہت تکلیف دہ اور طویل ہوتا ہے وہ بھی اس صورت میں کہ مرض کی تشخیص ابتدائی مراحل میں ہوجائے، تاہم کچھ غذائیں اس موذی مرض کے خلاف اہم ترین ہتھیار کا کام کرتی ہیں۔

ہر سال 4 فروری کو کینسر کے حوالے سے لوگوں کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ہر ایک اس مرض کے خلاف جدوجہد کرسکے جس کے اعداد و شمار میں حالیہ برسوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔

عالمی ادارہ صحت کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ہر 5 میں سے ایک مرد اور ہر 6 میں سے ایک خاتون زندگی میں اس مرض کا شکار ہورہی ہے، اسی طرح ہر 8 میں سے ایک مرد جبکہ ہر 11 میں سے ایک خاتون کینسر کے باعث ہلاک ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج دنیا میں ہر 5 میں سے ایک فرد کو زندگی میں کینسر کا سامنا ہورہا ہے اور یہ تعداد آنے والے برسوں میں مزید بڑھ جائے گی، یعنی 2040 تک اس میں 50 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا استعمال کرکے جان لیوا مرض کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی باالخصوص چربی والی مچھلی، اناج، گریاں، جڑی بوٹیاں، مصالہ جات، سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

جب کہ سرخ اور پراسیس گوشت، چینی سے بنے میٹھے مشروبات، شراب، ریفائن اجناس جیسے سفید ڈبل روٹی، سفید چاول اور بیکری کے دیگر سامان کا استعمال ترک یا کم کرنا بھی موذی مرض کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -