تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان سے براہ راست سعودی عرب جانا ممکن

ریاض: سعودی عرب میں مکمل کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کا پاکستان سے براہ راست مملکت جانا ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہ غیرملکی جو مملکت میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لے چکے ہیں اور اس وقت کسی سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود ہیں تو ان پر براہ راست واپسی پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایسے افراد ممنوعہ ممالک سے براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے سوال کیا کہ وہ افراد جنہوں نے ایک ویکسین سعودی عرب اور دوسری پاکستان میں لگوائی ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں؟ جس پر وضاحت پیش کی گئی۔

جوازات کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ممالک سے براہ راست آنے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا شرط ہے، اس کے علاوہ مخصوص زمروں میں شامل افراد کو ہی براہ راست مملکت آنے کی اجازت ہے۔

وہ غیرملکی جو براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے تاحال احتیاطی تدابیر کے تحت پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، ترکی، مصر اور سری لنکا سے براہ راست مسافروں کے آنے پر پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب سعودی ایوان شاہی کی جانب سے خصوصی احکامات جاری ہوئے ہیں کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں اور مملکت نہیں لوٹ سکتے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ میں مفت توسیع کی جائے اور اس پر عمل درآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق جن تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں کی توسیع نہیں ہوئی جلد کردی جائے گی، اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں مفت توسیع 30 نومبر 2021 تک ہوگی۔

Comments

- Advertisement -